جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی پر مزاحمتی ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری

جمعرات 21-اپریل-2022

اسرائیلی میڈیا نے فوج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر متعدد فضائی حملےکیے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے عیسیٰ البطران مرکز پر12 میزائل داغے جن میں مادی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوب مشرقی غزہ میں زیتون کے مقام پر حماس کے ٹھکانے قریش پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں ٹھکانے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں بدھ کو اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ ایک کھیت میں گرا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی