جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی، کسی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں: رائد صلاح

بدھ 20-اپریل-2022

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ راید صلاح نے زور دے کر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ عرب اسلامی فلسطینیوں کا حق ہے جس میں کسی کی شراکت، سودے بازی یا تقسیم کو قبول نہیں کرتا۔

الشیخ صلاح نے اس بات پر زور دیا کہ الاقصیٰ میں اسرائیلی موجودگی ایک غاصب  کے درجے پرہے۔ اسرائیل کی موجودگی باطل اور بلا جواز ہے۔

شیخ الاقصیٰ نے کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے فلسطینیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی ملکیت ہے جس میں کسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کا کوئی حق نہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی حکام نے قبلہ اول سے پندرہ سال کے لیے بے دخل کررکھا تاہم وہ اسرائیلی پابندیاں توڑ کرر قبلہ اول میں پہنچے۔

قابض حکام نے شیخ صلاح کو "اسرائیل کے خلاف نفرت آمیز تقاریر” کے الزام میں 17 ماہ قید سنائی تھی۔ وہ سزا کاٹنے کے ڈیڑھ سال بعد رہا ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی