جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا فلسطینی یونیورسٹی پر چھاپہ، طلبا اور اساتذہ پر تشدد

بدھ 13-اپریل-2022

منگل کو قابض اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے  طولکرم میں واقع فلسطینی خضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی کے کیمپس پر چھاپہ مارا اور یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ سمیت عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے یہودی آباد کاروں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اوران پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ دو طالب علم ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے اور اندھا دھدن آنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے کے درجنوں واقعات پیش آئے۔

اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے طلباء کی یونیورسٹی کو خالی کر دیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یونیورسٹی کو خالی کرانے کے بعد نوجوانوں اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں اور علاقے میں کسی نئے زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے میں پیر کو مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں، اور قابض افواج کی جانب سے 14 مقامات اور رابطہ علاقوں پر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی