فلسطینی مزاحمت کے ایک ذریعے نے صہیونی آبادکاروں کے مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے اور اس کے اندر قربانی کے جانور ذبح کرنے کے منصوبے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
الجزیرہ کو دیے گئے بیان میں فلسطینی مزاحمتی ذریعےنے کہا الاقصیٰ میں مبینہ قربانی کرنا آباد کاروں کا منصوبہ سرخ لکیروں سے تجاوز کر گیا ہے، اور میں واضح کررہا ہوں کہ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عربوں اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنا قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے لیے سیاہ دنوں کا آغاز ہے۔
صہیونی آباد کار رمضان کے وسط میں مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر دھاوا بولنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اس اسکیم کے وسیع پیمانے پر انتباہات کے درمیان نام نہاد عبرانی تہوار کے موقع پر اس کے اندر مبینہ قربانی ذبح کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
آبادکار گروپوں نے پیر کی شام پانچ بجے مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار سے براہ راست متصل اموی محلات میں ” قربانی” کی نقل کا اعلان کیا۔