فلسطین میں اسیران کے حقوق کے حوالے سے سرگرم کلب برائے امور اسیران نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے کم سے کم 200 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں سے نصف فلسطینیوں کی گرفتاریاں مارچ میں عمل میں لائی گئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں جنین کے نواحی دیہاتوں اور جنین کیمپ سے کی گئیں۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی عمریں 18 سال سے 35 سال کے درمیان ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سے بیشترکو جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں اس وقت 4500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ انہیں 23 زندانوں میں قید کیا گیا ہے۔