جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی فلسطینی خلیل عواودہ کی حالت نازک، اسپتال منتقل

جمعہ 8-اپریل-2022

خنظلہ مرکز  برائے امور اسیران  جمعرات شام  کو بتایا کہ قابض حکام نے بھوک ہڑتال کرنے والے خلیل عواودہ کو "عوفر” جیل سے رملہ جیل کے کلینک میں منتقل کر دیا ہے۔

مرکز نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض حکام کی جیلوں کی اتھارٹی نے قیدی عوادہ کو 36 دنوں تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے رملہ جیل کلینک میں منتقل کیا۔

قیدی عواودہ جن کی عمر 40 سال ہے جو کہ الخلیل کے علاقے اذنا سے27 دسمبر 2021  کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد اسے انتظامی قید میں ڈالا گیا۔2002 سے اب تک اسے کئی بار حراست میں لیا گیا اور انتظامی قید کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی