اردن میں کل جمعہ کے روز ہزاروں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت کریں، غاصبانہ ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کو مسترد کریں اور اردن کو کسی بھی صہیونی منصوبے کو نشانہ بنانے سے بچائیں۔
قومی فورم کی جانب سے مزاحمت کی حمایت اور وطن کی حفاظت کے لیے بلائے گئے مارچ میں مظاہرین نے کہا کہ یہ باوقارمارچ فلسطین میں یومِ الارض کی یاد میں دارالحکومت عمان کے مرکز میں واقع حسینی مسجد سے نماز جمعہ کے بعد شروع ہوا۔
مارچ کے شرکاء نے تمام طبقات کے اردنی شہریوں کی جانب سے تعلقات معمول پر لانےکو مسترد کرنے کےلیے اتحاد کی توثیق کی اور فلسطینی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہوئےان کی حمایت میں نعرے لگائے۔
اردنی شہریوں نے قابض اسرائیل میں ہونے والے فلسطینی مزاحمتی حملوں کی حمایت کی اور حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔