شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس کا فلسطینی گورنر ضمانت پر اسرائیلی جیل سے رہا

پیر 21-مارچ-2022

کل اتوار کو قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو 24 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد 10000 شیکل (تین ہزار ڈالر) کی ضمانت پر رہا کیا۔

گذشتہ جمعہ کو قابض حکام نے "غیث” کو اردن کے ساتھ الکرامہ کراسنگ کے ذریعے سعودی سرزمین پر جانے سے روکااور اسے کراسنگ سے رہا کرنے سے پہلے تحقیقات کے لیے سمن جاری کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں  المسکوبیہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا انہوں نے کہا عدنان غیث کوعدالت میں پیش کرنے کے لیے گرفتار کر لیا۔

القدس گورنریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں گورنر عدنان غیث کی رہائی کے بعد کہا گیا کہ قابض ریاست لازمی طور پر ختم ہونے والی ہے، اور جب تک القدس پر قبضہ ہے فلسطینیوں کی جدوجہد نہیں رکے گی۔

مختصر لنک:

کاپی