جمعرات کو مراکش کی حکومت نے مراکش اور قابض اسرائیلی حکومت کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے حوالے سے 21 فروری کو رباط میں طے پانے والے معاہدے کی توثیق کر دی اور ایک مسودہ قانون کی توثیق کی جس کے مطابق مذکورہ معاہدے کی منظوری دی گئی۔
گذشتہ ماہ مراکش اور اسرائیل کی حکومتوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو منظم کرنا، مشترکہ اقتصادی کمیٹی کی تشکیل اور مشترکہ سیمینارز کے ذریعے تعاون کو بڑھانا ہے۔
10 دسمبر 2020 کو مراکش اور اسرائیل کی حکومتوں نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا جب کہ یہ تعلقات دوسرے فلسطینی انتفاضہ کے شروع ہونے کے بعد 2000 سے معطل تھے۔