اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویوکوچاوی بحرین کا سرکاری دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ بدھ کی شام منامہ کے لیے روانہ ہوئے جہاں بٗحرین میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے بحرینی ہم منصب ذیاب النعیمی سے ملاقات کی۔
عبرانی ریڈیو سٹیشن ’کان‘ نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل بحرین میں ایک افسر کو فوجی اتاشی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مقرر کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوچاوی مناما میں دونوں فریقوں کے درمیان آپریشنل تعاون پر بات چیت کریں گے جس میں مشترکہ مشقیں شامل ہیں۔ فوجی صلاحیتوں کی ترقی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوچاوی نے رائل گارڈ کے کمانڈر اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی اور وہ بحرینی فوج کے دیگر اہلکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس نے مزید کہا کہ وہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کریں گے اور اس کے کمانڈر ایڈمرل چارلس بریڈ کوپر سے ملاقات کریں گے۔