چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی صدر آج ترکی کا دورہ کریں گے: ایردوآن

بدھ 9-مارچ-2022

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی  صدر اسحاق ہرزوگ آج بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

یہ بات ایردآن کی جانب سے  منگل کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں مقامی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔

ایردوآن نے کہا کہ کل ہم اسرائیلی صدر کا استقبال کریں گے اور جمعرات کو آذربائیجان کے صدر (الہام علییف) ہم سے ملیں گے۔”

اس سے قبل منگل کو اسرائیلی صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ  ملاقات کے دوران، دونوں صدور دو طرفہ امور بشمول اسرائیل- ترکی تعلقات اور مختلف شعبوں میں  ممالک اور عوام کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایردوآن نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کے اسرائیلی ہم منصب کا ترکی کا دورہ "مثبت” ہوگا اور یہ تل ابیب اور انقرہ کے درمیان "دوطرفہ تعلقات پر اچھے”اثرات کی عکاسی کرے گا۔

ترکی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ ماہ اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ہرزوگ نے اسرائیلی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایردوآن کے ساتھ رابطے کا ایک چینل کھولا اور ایردوآن سے چار بار فون پر بات کی۔

مختصر لنک:

کاپی