جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی درندگی جاری، قابض فوج کی فائرنگ سے16 سالہ بچہ شہید

پیر 7-مارچ-2022

اتوار کی شام  مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے اور شمالی مغربی کنارے میں نابلس میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 16 سالہ یامن نافز جفال کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بچے جافر کو قابض فورسز نے قصبے پر دھاوے کے دوران گولی مار دی اور فورسز نے ایمبولینس کو اس تک پہنچنے سے روک دیا۔ اس کی طرف آنسو گیس کے گولے داغے جس سے متعدد شہریوں کا دم گھٹنے لگا۔

ذرائع کے مطابق  کئی گھنٹے زخمی حالت میں تڑپتے بچے  کو اسپتال منتقل  کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

قصبے میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں اور فوجیوں نے شہریوں کے گھروں اور قصبے کی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

نابلس کا تصادم

نابلس کے شمال مغرب میں واقع بزاریہ قصبے میں گاؤں کے داخلی دروازے کے قریب نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب وہاں آباد کاروں کے جمع ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اور آباد کاروں کے ساتھ تصادم کے دوران اسرائیلی فوجی جیپ سے ٹکرانے کے بعد ایک نوجوان کو دستی بم کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کا چہرہ زخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

 اسی دوران مزاحمتی کارکنوں نے نابلس کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

اس سے قبل قابض فوج نے مغربی جانب سے عابر بیت فوریک اسٹریٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی