بدھ کے روز اسرائیلی محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ اس نے 84233 لیبارٹری نمونوں کی جانچ کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "کرونا” وائرس سے 37 اموات اور 12101 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے ہیں۔
روزانہ کی رپورٹ کے خلاصے میں گذشتہ نصف شب سے صبح آٹھ بجے تک، وائرس کے 1610 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اس طرح مثبت ٹیسٹوں کا تناسب 14.37 فیصد تک پہنچ گیا۔
وزارت صحت کے مطابق فعال کیسز کی کل تعداد 110205 تک پہنچ گئی ہےجومتاثرین میں مسلسل کمی کا اشارہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2020 میں وائرس کے پھیلاؤ کے اعلان کے بعد سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3583925 کیسز اور اموات کی مجموعی تعداد 10040 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا کہ اسپتالوں میں 1539 متاثرین ہیں جن میں سے 693 کی حالت تشویشناک اور 278 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ 240 مریضوں کو مصنوعی سانس کے ذریعےزندہ رکھا گیا ہے۔