چهارشنبه 30/آوریل/2025

روسی دانشور کی وفات پر حماس کا اظہار افسوس

پیر 21-فروری-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے روسی سیاسی مفکر شامل سلطانوف کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی دانشور گذشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو میں انتقال کر گئے تھے۔

حماس نے اتوار کے روز ایک تعزیتی بیان میں کہا  کہ ڈاکٹر شامل فلسطینی عوام کے عزیز اور قریبی دوست، فلسطین سے محبت کرنے والے، اس کے کاز کے لیے ایک قابل اعتماد مشیر، ہماری عوام کی جدوجہد کی پیروی کرنے والے اور ان کے راستے پر گامزن رہنے والے تھے۔ اس کے اصولوں، تشخص اور تقدس کا تحفظ کرنے والے تھے۔

بیان میں مزید کہا کہ ان کی موت اسلام کی خدمت میں دینے، تخلیقی صلاحیتوں اور فضیلت سے بھرپور زندگی کے بعد ہوئی۔ انہوں نے زندگی بھرملت اسلامیہ کے مسائل کا دفاع کیا جن میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی، اس کے عوام کی حمایت اور اس کے جائز حقوق کا دفاع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سلطانوف ایک روسی مورخ، ازبک نژاد، فلسفے میں مصروف مصنف اور عرب اور اسلامی دنیا کے ساتھ روسی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھنے والے سماجی اور سیاسی کارکن تھے

مرحوم نے 2003 میں ایک مدت کے لیے روسی ریاست ڈوما (نمائندگان) کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ روس اور اسلامک ورلڈ سینٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے۔

مختصر لنک:

کاپی