اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
رام اللہ شہر کی شمال مغربی جانب النبی صالح گاؤں میں احتجاجی مظاہرے کے دوران یہ شہادت ہوئی۔ نوجوان نہاد البرغوثی کے پیٹ میں گولیاں لگیں جو جاں بر نہ ہو سکے۔ شہادت و عزیمت کے اس سفر میں ایک اور اعزاز نوجوان نے اپنے سینے سے لگا کر ابدی جنتوں کا سودا کر لیا۔
نہاد دو سال تک اسرائیلی قید و بند سے بھی گزر چکے ہیں۔
سترہ سالہ نوجوان کی شہادت سے تحریکِ مزاحمت کو حرارت ملی ہے۔ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے رہنے کا عزمِ صمیم بچے بچے کے حرزِ جاں ہے۔
مقامی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سپاہ اور قابض یہودی گاؤں میں دندناتے پھرتے ہیں۔ گھروں میں گھس کر کارروائیاں کی جا رہی اور مظلومین پر ظلم کے نت نئے انداز اپنائے جا رہے ہیں۔