ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی نے یوکرین میں موجود سفارت کاروں اور ان کے شہریوں کے اہل خانہ سے کہا کہ وہ "فوری طور پر” وہاں سے نکل جائیں۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ان تمام شہریوں سے کہا جن کے پاس یوکرین میں کوئی ضروری کام نہیں ہےوہ ملک چھوڑ دیں۔انہوں نے شہریوں کو یوکرین کے سفر سے گریز کی ہدایت کی۔
بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے سفارت کاروں اور سفارتخانے کے کارکنوں کے اہل خانہ کو فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کی اور ریاست فلسطین کے سفیر اور سفارت خانے کے عملے کو یوکرین میں ہی رہنے کو کہا ہے۔ جب تک صورت حالات بہتر نہیں ہوجاتےوہ خود کو سفارت خانے تک محدود رکھیں۔