چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پرسنگ باری اور پٹرول بموں سے حملے

اتوار 13-فروری-2022

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ میں فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو سنگ باری اور پٹرول بموں سے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے قابض آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں نے عزون کے قریب یہودی کالونیوں کو ملانے والے چوک پرایک اور کاروں پر سنگ باری کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فورسز نے ایک ایمبولینس لائی، فائرنگ کی اور حملے کے علاقے میں روشنی کے گولے پھینکے۔

ادھر شام کے وقت فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مشرقی قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر جھڑپیں ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی