یکشنبه 17/نوامبر/2024

شیخ احمد یاسین شہید کے زیراستعمال اشیا کا میوزیم بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 12-فروری-2022

غزہ کی پٹی میں 22 مارچ کو اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے بانی شہید شیخ احمد یاسین کے زیراستعمال سامان پر مشتمل میوزیم کے افتتاح کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

میوزیم فائل کے انچارج اہلکار اور شیخ احمد یاسین انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر رجب البابا نے بتایا کہ میوزیم کو دو مرحلوں میں قائم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ پہلا غزہ شہر کے الصبرہ محلے میں بانی شہید کے گھر کو ایک عارضی میوزیم میں تبدیل کرنا۔ دوسرے مرحلے میں مستقل عظیم میوزیم کا قیام ہے، جس میں پانچ سال لگیں گے۔

بابا قدس پریس کو مزید کہا کہ میوزیم فاؤنڈیشن کی ایک بڑی عمارت کا حصہ ہو گا جو غزہ شہر کے مغرب میں تین دونم کے علاقے پر تعمیر کیا جائے گا جہاں ایک دونم میوزیم کے لیے مختص کیا جائے گا۔ اس عمارت میں ایک بڑا ثقافتی مرکز شامل ہو گا۔

مختصر لنک:

کاپی