جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان: سیاسی سرگرمیوں پر معطل فلسطینی معلم اپنے عہدے پر بحال

جمعہ 11-فروری-2022

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘نے ایک استاد کو اس کی "سیاسی سرگرمی” کی وجہ سے معطل کرنے کے بعد بحال کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز ان دی نیئر ایسٹ (UNRWA) کے ایک یونین کے ذریعے نے جمعرات کو کہا کہ ایجنسی کی انتظامیہ نے ایک استاد کو معطل کیے جانے کے چند دن بعد اسے بحال کردیا ہے۔

ذرائع نے قدس پریس کو بتایا کہ ریلیف ایجنسی نے محمد بسام خلیل کو ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے تفتیش کے لیے بھیجنے کے بعد ان کے کام پر واپس کر دیا ہے۔

شمالی لبنان میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے استاد کو معطل کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور گذشتہ تین دنوں کے دوران اونروا کی تمام تنصیبات کو بند کر دیا تھا جس کے بعد ایجنسی نے فلسطینی استاد کو بحال کردیا ہے۔

جمعرات کو فلسطینی تحریک "فتح”نے استاد "خلیل” کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا جس میں اس کی حمایت کی گئی تھی۔ بعد ازاں معطل ہونے والے استاد نے بھی اپنی حمایت اور بحالی کے لیے مطالبات پر شکریہا دا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی