جمعه 15/نوامبر/2024

جنین میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے متعدد واقعات

جمعرات 10-فروری-2022

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے شہر کے شمال میں الجلمہ چوکی کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد مزاحمتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں واقع گاؤں العرقہ میں دیوار فاصل کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں قابض افواج پر فائرنگ کی۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ قابض  دشمن کی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ قابض افواج نے جنین کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی کو بند کر دیا جو کہ 1948 میں شہر کو مقبوضہ علاقوں سے الگ کرتی ہے اس کے بعد مزاحمتی جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ کی۔

القدس بریگیڈز اور الاقصی شہداء بریگیڈز کے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ آج سہ پہر جنین میں سیلہ الحارثیہ میں فوج کے ایک فوجی گشت کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مسلح مزاحمت کاروں نے اعلان کیا کہ الجلمہ چوکی پر ایک فوجی دستے کو نشانہ بنایا گیا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

قابض فوج نے نابلس میں تین مزاحمت کاروں کو شہید کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی