عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اماراتی پارلیمانی وفد آج پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کا دورہ کرے گا۔
عبرانی ویب سائٹ ’مفزاک لائیو‘ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ارکان پارلیمان کا وفد اسرائیلی پارلیمنٹ کا دورہ کرے گا۔
ویب سائیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پارلیمنٹ میں دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین علی النعیمی وفد کی سربراہی کریں گے۔
ویب سائٹ نے عندیہ دیا کہ اماراتی پارلیمنٹ کا وفد مقبوضہ القدس میں کنیسٹ کے سپیکر سے ان کے دفتر کے ساتھ ساتھ کنیسٹ کی خارجہ اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین، بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے ممبران اور سربراہان سے ملاقات کرے گا۔
کنیسٹ سپیکر میکی لیوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم اپنے بنی ابراہیم بھائیوں کھلے دل سے استقبال کریں گے۔ یہودیت اور اسلام کے مقدس شہر کا یہ دورہ دونوں لوگوں کے درمیان امن اور بھائی چارے کا اظہار ہے۔اس بات کا قائل ثبوت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امن سے رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ یہ دورہ ہماری پارلیمانوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کا پہلا بیج ثابت ہو گا۔ابراہیم کے معاہدوں کو دوسرے ممالک کے ساتھ توسیع دینے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ بین الپارلیمانی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔