چهارشنبه 30/آوریل/2025

مراکش: کنوئیں میں گرے بچے کے انتقال کی تصدیق

اتوار 6-فروری-2022

مراکش میں 5 دن اندھیرے کنویں میں پھنسے بچے کوبھرپور کوشش کے باوجود زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ دُنیا بھر میں امدادی کارروائیوں کی مراکش کے ٹیلی ویژن نے کل ہفتے کی شام ریان کی موت کا اعلان کیا جو ملک کے شمال میں واقع شہر شفشاون میں کنویں میں گر کر ہلاک ہو گیا۔

ٹیلی ویژن نے مراکش کے شاہی دربارکے ایک سرکاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے کے بعد جس نے بچے ریان اورام کی جان لے لی شاہ محمد ششم نے بچے کے والدین خالد اورام اور مسز وسیمہ خرشیش  سے فون پر بات کی  اور ان سے بچے کی وفات پر افسوس کا اظہارکیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مراکش کے فرمانروا نے اس دردناک مصیبت میں متوفی کے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا میڈیانامہ نگار نے بتایا کہ ریان کی آخری رسومات کے انتظامات موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے بعد شروع کیے جائیں گے۔ مراکش میں حکام کی جانب سے بچے کےوالد کو تعزیتی پیغامات بھیجے گئے۔

خیال رہے کہ مراکش میں امدادی ٹیموں نے گذشتہ پانچ روز سے کنویں میں پھنسے کم سن لڑکے کا سراغ لگانے کے بعد اسےنکالنے کی تیاری شروع کی۔

مراکش سے نامہ نگار نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی  کہ امدادی عملہ اب اسے کنویں سے نکالنے کی تیاری کررہا ہے مگر شام کو یہ اطلاع دی کہ بچہ وفات پا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں نے مراکش کے شمالی صوبہ شمشاون میں پہاڑی علاقے میں واقع اس کے گاؤں کے نزدیک ایک کنویں میں پانچ دن سے پھنسے ہوئے اس کم سن لڑکے تک پہنچنے کے لیے کئی میٹرکی افقی کھدائی شروع کی۔

یہ ایک نازک اور خطرناک آپریشن تھا اورچٹانوں کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہوا ہے،اس کے علاوہ مٹی کے تودے بھی گرتے رہے ہیں۔

پانچ سالہ بچہ ریان اورام گذشتہ منگل کے روز شفشاون میں پہاڑیوں میں گھرے 32 میٹر (100 فٹ) گہرے مگر تنگ کنویں میں گرگیا تھا۔اس کوزندہ بچانے اور کنویں سے نکالنے کے لیے مراکش کے مختلف اداروں کی امدادی ٹیموں نے چوبیس گھنٹے سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی