دبئی کے حکمران محمد بن زاید نے کل پیر کو اسرائیلی ریاست کے صدر اسحاق ہرتصوغ کا "ایکسپو دبئی 2020” کے صدر دفتر میں یو اے ای پویلین میں استقبال کیا۔ اسرائیلی صدر اتوار سے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے سائنسی اور تکنیکی تعاون بڑھانے کے شعبوں کے علاوہ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر بھی بات کی۔
بن زاید نے اس بات پر زور دیا کہ ایکسپو 2020 دبئی میں اسرائیل کی شرکت، 190 سے زائد ممالک کے ساتھ تعاون کے دروازے کھولتی ہے۔ یہ عالمی ایونٹ لوگوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ایک بہتر مستقبل کی راہ کو ہموار کرنے کوشش ہے۔
اجلاس میں ایکسپو 2020 دبئی ہائر کمیٹی کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم، الشیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم اور رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے شرکت کی۔
گذشتہ 12 دسمبر کو قابض وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔ ستمبر 2020 میں امریکی ثالثی سے دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔