جمعه 15/نوامبر/2024

فتح کی مقبولیت کے لیے محمود عباس نے بینی گینٹز سے مدد کی درخواست

پیر 31-جنوری-2022

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی حکومت میں وزیردفاع بینی گانٹز کے درمیان چند ہفتے قبل ہونے والی ملاقات کے بارے میں نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار نے فلسطینی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ صدرعباس نے گینٹز سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے کہا۔

اخبار نے مزید کہا کہ عباس نے گینٹز سے کہا کہ وہ قابض اسرائیل کی جیلوں سے 25 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے، جنہیں اوسلو معاہدے پر دستخط سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ان قیدیوں کے علاوہ وہ دائمی بیماریوں میں مبتلا فلسطینیوں کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 ذرائع نے انکشاف کیا کہ گینٹز نے کوئی مثبت یا منفی جواب نہیں دیا اور کہا کہ ان کی اس تجویز کا جائزہ لیا جائے گا لیکن اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو قبول نہیں کر سکتی، چاہے وہ فتح کے بزرگ قیدی ہی کیوں نہ ہوں۔

عبرانی اخبار نے اشارہ کیا کہ اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت آخری بار سنہ 2013ء میں 78 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا، ان میں سے زیادہ تر فتح تحریک سے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی