چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے وفد نے رام اللہ میں عیسائی رہ نما سے ملاقات

منگل 18-جنوری-2022

اتوار کو مغربی کنارے میں حماس کے ایک وفد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں مسلم ۔ مسیحی مقدسات کے دفاع کی کمیٹی کے رکن فادر مینوئل مسلم سے ملاقات کی۔

حماس کے قومی تعلقات کے محکمے نے وضاحت کی کہ اس دورے میں مغربی کنارے میں قومی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر بات کی گئی تاکہ ایک منظم کوشش اور قابض ریاست کی جارحیت اورغاصب آباد کاروں کے تکبر کے سامنے ایک واضح لائحہ عمل کے ذریعے تمام فلسطینیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے وفد جس میں تحریک کے رہنما حسین ابو کویک ، شاکر عمارہ شامل اور فرحان علقم نے فلسطینی کاز کی وکالت کرنے اور ان کے فروغ کے لیے فادر مسلم کی کوششوں کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی