چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل:فلسطینی قیدی ابو حمید کومےمیں، حالت نازک

اتوار 16-جنوری-2022

اسرائیلی زندانوں میں قید پھیپھڑوں کی بیماری سے دوچار 49 سالہ فلسطینی ناصر ابو حمید مسلسل 12 دن سے کومے میں ہیں اور ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہوچکی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو حمید  کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ امور اسیران کے ترجمان حسن عبد ربہ نے کہا کہ قیدی ناصر ابو حمید کی حالت اسرائیلی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور بیمار قیدی کے علاج میں لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابو حمید قوت مدافعت کی کمی کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں اور انہیں اس وقت برزلائے اسرائیلی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جہاں انہیں سانس کی دشواری کا بھی سامنا ہے۔

خیال رہے کہ ابو حمید کو جنوری 2021ء میں سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ان کا عارضی معائنہ کیا گیا، انہیں سانس میں بھی تکلیف تھی۔ ڈاکٹروں اس حوالے سے کسی قسم کی موثر جانچ نہیں کی اور ان کا فوری طبی معائنہ اور علاج نہیں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی