خلیجی ادیبوں، مصنفین اوردانشوروں نے ایمریٹس ایئرلائن فیسٹیول آف لٹریچر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جو آئندہ فروری میں شروع ہونے والا ہے۔ "گلف کولیشن اگینسٹ نارملائزیشن” کے اقدام کے مطابق یہ بائیکاٹ اسرائیلی ناول نگار اور مصنف ڈیوڈ گراسمین کی میلے کی سرگرمیوں میں شرکت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرایک پوسٹ میں اتحاد نے خلیجی ادیبوں اور دانشوروں کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اُنہیں میلے میں اسرائیلی مصنف گراسمین کی شرکت کے بارے میں جاننے کے بعد میلے سے دستبردار ہونے کے اقدام پر سلام پیش کیا۔
اتحاد نے بائیکاٹ کرنے والوں کے عرب عوام کی پوزیشن اور عرب قوم کے مفادات اور اس کے قومی اور محب وطن مستقل مزاج” کے عزم کی تعریف کی۔