اسرائیل کی بدنام زمانہ’جزیرہ نما النقب‘ جیل میں 25 فلسطینی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
کلب برائے اسیران کی طرف سےجمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جزیرہ نما نقب نامی اسرائیلی جیل میں 25 فلسطینی قیدی کرونا وائر کی لپیٹ میں آئے ہیں جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ النقب اسرائیل کی سب سےبڑی جیل ہے جس میں 1200 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ اسرائیلی حکام اور جیل انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات میں مجرمانہ لاپرواہی کے نتیجے میں قیدیوں میں وائرس پھیلنے کے خطرات میں تیزی کےساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔