پنج شنبه 01/می/2025

بھوک ہڑتالی ابو ھواش کی رہائی کی ڈیل پر حماس کی مبارک باد

جمعرات 6-جنوری-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی زندانوں میں قید مجاھد ھشام ابو ھواش کی 141 روزہ بھوک ہڑتال کے بعد ان کی رہائی کی ڈیل پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے ابو ھواش اور اسرائیلی حکام کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت ابو ھواش کو 26 فروری 2022ء کو رہا کردیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت ابو ھواش کو قوم کا ایک ہیرو سمجھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو ھواش کی فتح نے صہیونی دشمن کے غرور اور طاقت کے گھمنڈ کو خاک میں ملانے کی مثال ہے۔ حماس بہادر فلسطینی مجاھد کی طویل، تکلیف دہ اور صبر آزما بھوک ہڑتال کے بعد رہائی کے لیے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو ھشام ابو ھواش جیسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو خالی پیٹ دشمن کے خلاف آزادی کی جنگ لڑتے ہیں۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو ھواش کی یہ فتح ہماری فلسطینی قوم میں موجود اس کی مخفی طاقت کا ثبوت ہے جو قابض دشمن کی جارحیت خلاف ہر محاذ میں کامیابی کا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ اسیر ھشام ابو ھواش نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 141 دن بھوک ہڑتال جاری رکھی جس کے بعد اسرائیلی حکام کو اس کی رہائی پرمجبور ہونا پڑا ہے۔ ابو ھواش کو 26 فروری کو رہا کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی