جمعه 15/نوامبر/2024

بزرگ فلسطینی رہ نما پر اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کا الزام

پیر 3-جنوری-2022

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت میں زیر حراست بزرگ رہ نما الشیخ حسن یوسف کے خلاف اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران کے ترجمان میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الشیخ حسن یوسف پر اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔ ان کے خلاف عاید کی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہےکہ الشیخ حسن یوسف نے شعفاط کیمپ میں فدائی حملہ آور فادی ابو شخیدم کی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مزید حملوں پر اکسایا تھا۔

اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے گذشتہ ماہ الشیخ حسن یوسف کے خلاف جاری مقدمہ کی سماعت آٹھ روز کے لیے ملتوی کی تھی جس میں ان پر فرد جرم عاید کرنے کا اعلان کیا گیا تھ۔

قابض حکام نے 63 سالہ الشیخ حسن یوسف کو 13 دسمبر کو مغربی رام اللہ میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔

الشیخ حسن یوسف کو اب تک 20 بار حراست میں لیا جا چکا ہے اور وہ 24 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی