چهارشنبه 05/فوریه/2025

اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما حسن یوسف کی آج رہائی کا امکان

ہفتہ 8-جولائی-2023

 

اسرائیلی جیلوںمیں قید اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما الشیخ حسن یوسف کو آج اتوارکے روزرہا کیے جانے کا امکان ہے۔

 

اسرائیلی قابض حکامآج 09 جولائی 2023ء کو اتوار کے روز حماس کے اسیر رہ نما الشیخ حسن یوسف کو رہا کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

الشیخ حسن یوسفکے اہل خانہ نے کہا کہ الشیخ یوسف کو اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں سے رہائی کے بعدبیتونیا کلب کے ہال میں دو دن کے لیے عصر کی نماز کے بعد سے رات دس بجے تک اپنے استقبالیہمیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

قابض فوج نے رہ نمایوسف کو تیرہ دسمبر 2021 کو رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیا قصبے میں ان کے گھرسے بڑی فورسز کے ساتھ قصبے پر دھاوا بول کر گرفتار کیا۔

 

الشیخ حسن یوسف حماس کے رہ نما قانون ساز کونسل کے رکناصلاح پسند آدمی اور قیدیوں اور مظلوموں کے حامی تھے۔ انہوں نے 24 سال قابض ریاست کیجیلوں میں گزارے، اس دوران انہیں 20 بار گرفتارکیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی