اسرائیلی فوج نے غزہ سے مبینہ فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے سرحدی علاقوں پر گولا باری کی ہے جس کے نتیجے میں تین فلسطینی کسان زخمی ہوگئے۔
قابض اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق غزہ کی شمالی سرحد سے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے شہری کو معمولی چوٹ آئی ہے
عبرانی میڈیا کےمطابق اسرائیلی شہری کو ٹانگ میں گولی لگنے کے سبب چوٹ آئی ہے۔ یہ شہری سرحدی باڑ کے قریب کام کرنےمیں مصروف تھا۔
غزہ کے مقامی ذرائعکے مطابق اسرائیلی ٹینک نے شمالی غزہ میں موجود فلسطینی مزاحمت کے مورچوں پر گولا باری کی جبکہ جنوبی غزہ کی زرعی زمین پر مشین گن سے فائرنگ کی۔
اسرائیلی ٹینک کی جانب سے بیت حانون کی زمین پر گولا باری کے سبب تین فلسطینی کسان زخمی ہوگئے۔ ان کسانوں کو بیت حانون کے مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا۔