فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سےچھ افراد جاں بحق جبکہ 291 نئے کیسز سامنےآئے ہیں۔
وزارت صحت کی روزانہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ میں کرونا سے دو افراد جبکہ مغربی کنارے میں چار افراد وفات پا گئے۔
اس کے علاوہ اس وقت کرونا سے 55 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج ہیں جبکہ 19 افراد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 115 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔