فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کی شب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد گینٹز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ دونوں شخصیات کے درمیان سیکورٹی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے بعد جانبین کے بیچ یہ دوسری ملاقات ہے۔ دو ماہ قبل دونوں شخصیات کی رام اللہ میں ملاقات ہوئی تھی۔
مذکورہ ملاقات 2010ء کے بعد فلسطینی صدر کی اسرائیل کے اندر اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ پہلی ملاقات ہے۔
نشریاتی ادارے کے مطابق حالیہ ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔
اس حوالے سے شہری امور کے فلسطینی وزیر حسین الشیخ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فلسطینی صدر اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امور زیر بحث آئے۔