اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی جانب سے لبنان میں شام سے آئے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد میں کمی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے ریلیف ایجنسی سے امداد میں کمی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ’اونروا‘ نے شام سے نقل مکانی کرکے لبنان آنے والے فلسطینیوں کی ماہانہ امداد 25 ڈالر ماہانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حماس کی عوامی ایکشن کونسل نے اونروا کے اعلان کو ظالمانہ اور صہیونی ۔ امریکی مکروہ عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش قرار دیا۔