اطلس اسٹڈی سینٹر برائے جنرل رائے عامہ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] بھاری اکثریت سے جیت سکتی ہے۔
مرکز کی طرف سے رائے عامہ کے جائزے کے مطابق رائے دینے والے شہریوں کی اکثریت نے فلسطینی اتھارٹی پر غزہ کی پٹی کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کا الزام عاید کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائے عامہ کی اکثریت کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ میں سماجی بہبود کے فنڈز بند کرنا غزہ کے لاکھوں عوام کو اجتماعی سزا دینے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کوحقیقی مالیاتی بحران کا سامنا نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی میں جاری بحران کی ذمہ دار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حکومتی اداروں کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دفاع القدس کے موقعے پر دشمن کو اپنی برتری ثابت کی ہے۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی مجلس قانون ساز کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت سکتی ہے۔ اس کے علاوہ حماس صدارتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔