اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے فلسطینی قوم کے دشمن اور قابض اسرائیل کے خادم ہیں۔
لبنان کے شہر صیدا میں برج شمالی پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے العاروری نے کہا کہ حماس اور اس کی قیادت مجاھدین کی حمایت اور ان کی ہرممکن مدد کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور شہدا کا خون رائے گاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔
العاروری نے مزید کہا کہ برج شمالی پناہ گزین کیمپ میں چند روز قبل فتح کے ایک مسلح گروپ کے حملے میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے کارکنوں پرحملہ فلسطینی مجاھدین اور مزاحمت پرحملے کے مترادف ہے اور ہم اس کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔