جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا نے القدس میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ منجمد کر دیا

جمعہ 17-دسمبر-2021

اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل” نے اطلاع دی ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کو خدمات فراہم کرنے والے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کی بحالی کو اس بنیاد پر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ امریکا قونصل خانہ کھول کرایک نیا محاذ نہیں کھولنا چاہتا۔

 عبرانی اخبار کی ویب سائٹ نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ اسرائیل پہلے ہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ تصادم میں ہے اس لیے امریکا القدس میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے بارے میں دوسرا محاذ نہیں کھولنا چاہتا۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لیکوڈ کے رکن کنیسٹ  نیر برکات نے کہا کہ کئی مہینے پہلے میں نے ملک اور بیرون ملک اپنے شراکت داروں کے ساتھ القدس میں فلسطینی قونصل خانے کے قیام کو روکنے کا کام لیا۔ ہم نے اس عمل کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا۔

اس نے مزید کہا کہ پچھلے تین مہینوں میں میں نے وضاحتی بات چیت کرنے کے لیے تین بار واشنگٹن کا سفر کیا اور کانگریس کے اراکین کے ساتھ بات چیت میں انہیں قائل کیا۔

مختصر لنک:

کاپی