اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل دو فلسطینی قیدیوں نے نام نہاد انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے 40 سالہ اسیر ھشام ابو ھواش کی بھوک ہڑتال کو111 دن ہوگئے ہیں اور ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
طویل بھوک ہڑتال کے باعث ھواش کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وہیل چیئر پر حرکت دی جاتی ہے۔ شدت تکلیف کے باعث وہ سو نہیں سکتے اور کچھ دیر کے وقفے کے بعد قے کررہے ہیں۔
ادھر اسی سیاق میں معذور اسیر معتز محمد فرج طالب اعبیدو جن کی مر اکتالیس سال ہے مسلسل چوتھے روز بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اپنے پیغام میں معتز عبیدو نے کہا ہے کہ وہ رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ انہوں نے دو دسمبر2021ء کو انتظامی قید اور علاج کی سہولت نہ ملنے پر بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔