کل جمعہ کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی پر درجنوں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
شہری فوجی چوکی کی طرف بڑھے اور قابض فورسز پر پتھر اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔ فلسطینیوں نے چوکی پرقابض فوج کی مسلسل من مانی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور قابض فوج کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے چوکی کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا اور شہریوں اور گاڑیوں کو وہاں سے گذرنے سے روک دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی۔
جمعرات کوالقدس کے کارکنوں نے لوگوں سے جمعہ کی نماز کے بعد شعفاط چوکی کے قریب مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ وہ چوکی سے گذرتے ہوئے مکینوں کے خلاف قابض حکام کی من مانی پالیسیوں کو مسترد کر سکیں۔