چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت لحم پر اسرائیلی فوج کا حملہ، اور گرفتاریاں

منگل 30-نومبر-2021

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے ذرائع  نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے بیت لحم شہر کی وسطی شاہراہ ’الصف‘ پر حملے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں۔

 حملہ آور فوجیوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا بے دریغ إستعمال کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دسیوں افراد کو دم گھٹنے جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

قابض افواج نے 23 سالہ نوجوان علی کو اس کے گھر کے قریب سے حراست میں لے لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے  شہر کا چاروں اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے، جس سے معمولات زندگی تلپٹ ہو کر رہ گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی