اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما الشیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ مزاحمت کار اسرائیلی قابض سے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو وپس کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ بات اس نے رام اللہ کے وسط میں ایک اسٹینڈ پر کی جس کا اہتمام مقبوضہ بیت المقدس کے بیدوین قصبے کے شہداء کے اہل خانہ نے کیا تھا سے خطاب کرتے ہوئے حسن یوسف نے کہا کہ شہداء کی لاشوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ ریفریجریٹروں اور "قبرستان” میں رکھے گئے شہدا کے جسد خاکی کو واپس کیا جائے۔
حماس رہ نما "حسن یوسف” نے اس بات پر زور دیا کہ شہیدوں کی لاشوں کو ان کے خاندانوں کو واپس کیا جانا چاہیئے تاکہ انہیں عزت کے ساتھ سپرد خاک کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شہدا کےجسد خاکی کی واپسی کا عہد کررکھا ہے۔ شہداء کی لاشوں کی واپسی تمام لوگوں کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہم سب میں سب سے زیادہ سخی ہیں اور کوئی آپ سے آگے نہیں ہے کیونکہ آپ نے اس زندگی میں سب سے قیمتی چیز وطن اور القدس کی خاطر قربان کی ہے۔