اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ کسی بھی عرب اور مسلم ملک میں صیہونی قاتلوں اور دہشت گردوں کا استقبال فلسطینی عوام پر چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔
اسلامی جہاد نے جمعرات کو ایک بیان میں سرائیلی وزیر دفاع کے مراکش میں استقبال کی "سخت ترین الفاظ میں” مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا استقبال حکومت اور قابض دشمن کے درمیان فوجی معاہدے قابل مذمت ہیں۔
الجہاد نے کہا کہ قابض دشمن کے ساتھ معاہدے کرنا، اس کے ساتھ اتحاد کرنا، اور مراکش یا کسی دوسرے عرب ملک میں اس کے لیڈروں کا استقبال کرنا، ہمارے لوگوں اور ہماری سرزمین کے خلاف اس کی مسلسل جارحیت میں قبضے کی حوصلہ افزائی اور شراکت داری کے مترادف ہے اور مسجد اقصیٰ پر دشمن کی جارحیت کو تسلیم کرنے کے برابر ہے۔
اسلامی جہاد نے نشاندہی کی کہ غاصب ان دوروں اور اس تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضے کو جائز قرار دینے کے لیے استعمال کر رہا ہے اور مقدس مقامات کے خلاف جارحانہ پالیسیاں اپنا رہا ہے، جن میں سب سے اہم مسجد اقصیٰ ہے۔
بیان میں مراکش کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دورے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کریں اور صہیونی دشمن کے ساتھ اپنے ملک کے اتحاد سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام فوجی معاہدوں کی منسوخی کا مطالبہ کریں جو فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کامظہر ہیں۔
خیال رہے کہ بینی گینٹز منگل کے روز اپنی نوعیت کے پہلے سرکاری دورے پرمراکش پہنچے، جس کا مقصد "دونوں فریقوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔