کل منگل کو یمن میں یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد حسین العیدروس نے صنعا میں اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں یمن میں حماس کے مندوب معاذ ابو شمالہ نے ان سے ملاقات کی۔
اجلاس میں صنعاء میں حماس کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر الصباحی، سیاسی تعلقات کے عہدیدار عبداللہ ہادی اور تحریک کے دفتر کے میڈیا عہدیدار خالد قاسم نے شرکت کی۔
ملاقات کے آغاز میں ابو شمالہ نے یمنی شوریٰ کونسل کے صدر اور اس کے ساتھ آنے والے وفد کا فلسطینی کاز کے تمام تاریخی موڑ پر حمایت میں ان کے فعال موقف کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، صہیونی خلاف ورزیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔ حماس کی قیادت نے برطانیہ کی طر سے جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے مذموم فیصلے اور اس کے رد عمل پر بریفنگ دی۔