فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر عزیز دویک نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو برطانیہ کی طرف سے دہشت گرد تنظیم قراردینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک کو مجرم قرار دینے کے برطانوی فیصلے کو فلسطینی عوام کے خلاف حد سے زیادہ جرم قرار دیا۔
دویک نے ایک پریس بیان میں کہا کہ برطانوی فیصلہ بین الاقوامی اتفاق رائے کے خلاف ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو تمام دستیاب ذرائع سے اپنی سرزمین اور وطن کی آزادی کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو فلسطینی عوام کی ان کی جائز کوشش میں، بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق تمام دستیاب ذرائع سے قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نےکہا کہ برطانیہ اب بھی فلسطینی عوام کے خلاف جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ وہی برطانیہ ہے جس کی وجہ سے فلسطینی قوم آج بےگھر اور مصائب کا شکار ہے۔
دیویک نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ اندھے تعصب کی کیفیت کا اظہار ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کی تمام حدود سے آگے ہے۔