جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کے امدادی ادارے کو بقا کے چیلنج کا سامنا ہے:گوٹیرس

بدھ 17-نومبر-2021

مُنگل کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کو درپیش "بحران” کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے امداد دینے والے بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی ایجنسی کے کام کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے فوری مالی مدد فراہم کریں۔

انہوں نے  بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ سویڈن اور اردن کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی ڈونر کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اونروا کو اپنے بقا کا چیلنج درپیش ہے۔

گوٹیرس نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ ’UNRWA‘ علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اسے اب ایک وجودی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بار بار فنڈنگ کے بحرانوں کی وجہ سے ’اونروا‘ نے کفایت شعاری کے اقدامات کیے ہیں۔گوٹیریس نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے اداروں اور ڈونر ممالک کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ  ایجنسی کے کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن مدد کریں۔

مختصر لنک:

کاپی