اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک وفد نے لبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی سربراہی میں کل منگل کو بیروت میں وینزویلا کے سفیر جیسس گریگوریو سے وینز ویلا کے سفارت خانے میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا یا اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات پر بات چیت کی گئی۔
عبدالہادی کے علاوہ وفد میں نائب سیاسی عہدیدار جہاد طحہ، سیاسی اور میڈیا تعلقات کے عہدیدار عبدالمجید العواد اور سیاسی قیادت کے رکن مشہور عبد الحلیم شامل تھے۔
عبدالہادی نے فلسطینی کاز کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں وینز ویلا کےسفیر کو بریفنگ دی۔ خاص طورپر غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی منظم جارحیت، آبادکاری، اور القدس میں فلسطینی مقدسات کی بےحرمتی اور فلسطینیوں کی املاک پر قبضے میں لینے کی سازشیں شامل تھیں۔
ایک بیان میں حماس کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ "سیف القدس کی لڑائی کے بعد کی مزاحمت نے صہیونی دشمن کو عبرتناک شکست دی ہے۔ اسے ہمارے فلسطینی عوام، خاص طور پر ہمارے بہادر قیدیوں کے خلاف اپنی جارحیت اور جرائم کو روکنے پر مجبور کر دیا۔