جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کے ڈرون طیارے نے غیرمعمولی بلندی پر پرواز کی:اسرائیلی ریڈیو

جمعہ 12-نومبر-2021

جمعرات کو عبرانی ریڈیو نے چند روز قبل غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے کے مناظر کا انکشاف کیا۔

عبرانی "ریشیٹ بیٹ” ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ طیارہ غزہ کی پٹی کو عبور کر کے سمندر کی طرف بڑھا اور بہت اونچائی پر پہنچ گیا۔

اس نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر "امیکم نورکین” نے طیارہ بہت چھوٹا ہونے کے باوجود اسے مار گرانے کا فیصلہ دیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اس پر فائرنگ آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل سے کی گئی تھی۔

ریڈیو نے کہا کہ ڈرون طیارے کو مار گرانے کی اصل وجہ ابھی تک راز ہے۔

اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ طیارہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر مار گرایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی