مرحوم فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کی ویں برسی کے موقعے پر مقبوضہ مغرب کنارے کے وسطی شہر رام اللہ البیرہ میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 46 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ہلال احمر سوسائٹی نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کے عملے نے آنسو گیس سے 26 اور ربڑ کی گولیوں سے 14 زخمیوں کا علاج کیا۔ ان میں سے بعض کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں جس پر انہیں رام اللہ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرنے، منتشر ہونے اور دیگر کی وجہ سے 6 چوٹیں ریکارڈ کی گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے درجنوں نوجوانوں پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جو "بیت ایل” یہودی بستی کی طرف مارچ کر رہے تھے۔
قابض فوجیوں نے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر ان پر گھات لگا کر شیلنگ کی اوران میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔