سه شنبه 04/فوریه/2025

یاسر عرفات کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر حماس کا بیان

جمعہ 11-نومبر-2022

فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے قتل کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر حماس نے پریس ریلیز میں زور دیا کہ ان کا قتل فلسطینیوں کا قومی مسئلہ ہے۔

فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے عرفات کے موقف کو یاد کرتے ہوئے، حماس نے اسرائیلی قبضے اور ان کے قتل پر اظہارِ مذمت کیا۔جناب عرفات کے قتل کو ایک ایسا جرم قرار دیا گیا جو مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی کے بعد سے فلسطینی عوام کے لیے مسلسل دردِ سر بنا ہوا ہے۔

حماس نے کہا کہ ہماری مزاحمت قومی اتحاد کو فروغ دے رہی اور فلسطینی سرزمین، عوام اور مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی جارحانہ قبضے سے خلاصی پانے کی راہیں کھول رہی ہے۔

اس موقع پر یاسر عرفات کی خدمات کو یاد کیا گیا اور اہلِ فلسطین کی  جہدِ مسلسل کو تیز کرنے کا عزم بھی کیا گیا جسے اب دبایا نہیں جا سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی